چُپ کی کثرت سے مر رھے ھیں لوگ
قہقہوں کی بڑی ضرورت ھے
دل کو چڑھا رکھا ہے شاید کرائے پر تم نے
جو بھی آتا ہے , اُسے مکین کر لیتے ہو!
جن شاموں میں تُجھے بھولنا چاہوں
وہی۔ راتیں۔ عذاب بنتی ہیں
محبت سے فرصت نہ ملی ورنہ
کرکے بتاتے نفرت کیسے کہتے ہیں
ہمارے دست گزارش پہ خاک ہی دھر دے
کہ ہم نے لوٹ کے لوگوں کو منہ دکھانا ہے
اپنے سائے کے ساتھ چلتے رہے
اور سمجھتے رہے تمہارا ہے
اتباف ابرک
یہ جو کارِ حیات ہے جاناں
تیرے بن مستقل خسارہ ہے
اتباف ابرک
کیا مناؤں میں سالِ نو ابرک
یہ وہی سال پھر دوبارا ہے
اتباف ابرک
شور کرتی ہے جب بھی خاموشی،
بھیڑ میں جاکے بیٹھ جاتا ہوں
آج کچھ یوں ترسا ھے میرا دل تم سے ملنےکو
جیسے بنجر زمین کو حسرت پانی کی ھو
میری کوئی رات بھی اب کہاں رہی چین کی
میرے دن گئے ہیں قرار کے، وہ بچھڑ گیا
عمیر ہاشمی
کئی حسرتوں کو ابھار کے، وہ بچھڑ گیا
میری زندگی کو پکار کے، وہ بچھڑ گیا
عمیر ہاشمی
تُجھے اے دوست بتایا نہیں گیا شاید
مُجھے پکڑ کے ہلاؤ تو بات سنتا ہوں
صہیب صحرائی
نئے برس میں محبت نئی کریں گے ہم
کسی کے ہجر کا یہ آخری مہینہ ہے
زندگی میں دوستیاں اِیسے گلے پڑی
کہ ہم اپنی ہی محبت کے، جَلاد بن گئے
دستک تو بڑی بات ہے تم جب سے گئے ہو..
اس گھر کے دریچوں سے ہوا تک نہیں آتی
بہت دنوں سے تو نے کوئی زخم نہیں دیا
رُکا ھوا تیری چاھت کا سلسلہ کیوں ھے؟
میرے ذوق میں لفظوں کا قحط نہیں پڑا
میرے ذہن پہ سوار وہ بچھڑا ہوا شخص ہے
آج اس سے ملے ہیں تو یہ محسوس ہوا ہے
جتنی بھی گزاری ہے وہ بے کار گزاری
جمال احسانی
مجھ سااب کیسےتمہیں ٹھیک لگے
ٹھیک ہے، جیسےتمہیں ٹھیک لگے
How to download Poetry Images?
Thanks for visiting our site. If you are using mobile and want to download Bewafa Poetry in Urdu Image then click and hold on your favorite image and then click on "save image as". If you are using Computer then right click on your favorite image and click on "save image as" the image will be download Thanks.
Thanks for visiting our website for more poetry updates keep visiting Poetryurdu.pk



















