Sad Poetry in Urdu 2 Lines
Are you searching for Sad Poetry In Urdu 2 Laines?
Here we will provide you sad poetry in urdu 2 lines, Urdu Poetry Sad and all types of poetry. Dosto apko yahan har qism ki poetry dekhne ko mile gi. And ap apni marzi ki poetry and poetry images download kar sakte hain.
Lets start reading Sad poetry In Urdu 2 Lines...
جب اگلے سال یہی وقت آ رہا ہو گا
کسے خبر ہے، کون کس جگہ ہوگا
ریاض مجید
بچھڑنے والے تجھے دیکھ دیکھ سوچتا ہوں
تو پھر ملے گا تو کتنا بدل چکا ہو گا
ریاض مجید
یہ دیوانہ جسے سب لوگ پاگل کہہ رہے ہیں
کسی کا ناز تھا دیکھو تو اب کیا بن گیا ہے
نزر حسین ناز
اک شخص کی باتوں کا بھرم رکھا ہے
ورنہ اپنے ہی شہر سے ہجرت کیسی
ڈور، چرخی، پتنگ، سب کچھ تھا۔
اسکے گھر کی طرف ہوا نہ چلی
شخص اچھا تھا، مگر اُس کی رَفاقت نے مُنیر
وقت سے پہلے کیا، عمر رَسیدہ مجھ کو
منیر نیازی
Sad Poetry in Urdu 2 Lines With Images
کسی کا ہو کے دوبارہ نہ آنا مری طرف
محبتوں میں حلالہ حرام ہوتا ہے
عمیر نجمی
تمہارا نام کسی دوسرے سے جوڑا گیا
ہمارے نام کے زِیر و زَبر خراب ہوئے
محمد عمران بشیر
میں کیوں کسی کے قلب کی دھڑکن نہ بن سکا
بیدل! بڑا گلہ ہے مجھے اپنے آپ سے
بیدل حیدری
اُس کے بغیر موت کو کیا کہیے، صرف حبس
اُس کے سوا حیات بھی کیا شے ہے ، بس عذاب
محسن نقوی
\سانسوں کی لہر کان کے پردے پہ بوجھ ہے
اماں میں اِس اداس طبیعت کا کیا کروں
عرباض عرضی
میں اس کی نظر میں تھا اسے دیکھ رہا تھا
وہ میری نظر میں تھی کہیں دیکھ رہی تھی
کاظم حسین کاظم
Sad Poetry in Urdu 2 Lines With HD Images
جن کی میں پہلی محبت تھا وہ کہتے ہوں گے
اول اول جسے چاہا وہ اخیر آدمی تھا
افکار علوی
آدمی شہر میں جا بستا ہے اور آخِر کار
لاش آبائی علاقے میں پلٹ آتی ہے
ہمایوں خان
بھاگتے پھرتے ہیں سانسوں کا بھرم رکھنے کو
فکر دوراں میں کسی روز کی تعطیل بھی ہو
تمام عمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہے
یہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دُور ساتھ چلو
احمد فراز
میری بَلا سے، آپ کو ہر شے ہو دَستیاب
جو کُچھ بھی ہے زمِیں پہ محبَّت نکال کر
قمر آسی
میں تہوار کے بعد کا دن ہوں
بجھا بجھا سا ، تھکا تھکا سا.
ہمیں مطلوب ہیں کچھ فیصلے جلدی جلدی
"کرۂ ارض" ذرا تیز گھمایا جائے
رات کو نیند تک میسر نہ ہوئی مجھ کو
کسی نے باندھ کر آنکھوں پر خواب لکھ ڈالے
How to download Poetry Images?
Thanks for visiting our site. If you are using mobile and want to download Sad Poetry In Urdu 2 Lines Image then click and hold on your favorite image and then click on "save image as". If you are using Computer then right click on your favorite image and click on "save image as" the image will be download Thanks.
Google
Thanks for visiting our website for more poetry updates keep visiting Poetryurdu.pk