Love Poetry In Urdu
ٹپک پڑتے ہیںآنسو جب یاد تمہاری آتی ہے فرازؔ
یہ وہ برسات ہے جس کا کوئی موسم نہیں ہوتا
ہم نیند کے زیادہ شوقین تو نہیں فرازؔ
کچھ خواب نہ دیکھیں تو گُزارانہیں ہوتا۔
جسم و جاں کو تو بیچ ہی ڈالا
اب مجھے بیچنی ہے لاش اپنی
جون ایلیا
میں تم کو بھول جاؤں بھولنے کا دکھ نہ بھولوں گا
نہیں ہے کھیل یہ آسان میرا جی نہیں لگتا
جون ایلیا
Love Poetry In Urdu with Images
حالت کی بے ترکیبی نے دل کو کہیں کا بھی نہ رکھا
دل میں ہنسنا لب پر رونا الجھے اور الجھا بیٹھے
جون ایلیا
عجب ناقدر ہے وہ شخص اپنا
مجھے کہنا پڑا ہر اک سے مت مل
جون ایلیا
میں تو اس زندگی سے روٹھا ہوں
آپ کیوں آ رہے ہیں سمجھانے
جون ایلیا
تم نے بہت شراب پی اس کا سبھی کو دکھ ہے جون
اور جو دکھ ہے وہ یہ ہے تم کو شراب پی گئی
جون ایلیا
کیا وہ گماں نہیں رہا ہاں وہ گماں نہیں رہا
کیا وہ امید بھی گئی ہاں وہ امید بھی گئی
جون ایلیا
تیرے وصال کے لئے اپنے کمال کے لئے
حالت دل کہ تھی خراب اور خراب کی گئی
جون ایلیا
حالت حال کے سبب حالت حال ہی گئی
شوق میں کچھ نہیں گیا شوق کی زندگی گئی
جون ایلیا
اک دل ہے جو جو ہر لمحہ جلانے کے لیے ہے
جو کچھ ہے یہاں آگ لگانے کے لیے ہے
جون ایلیا
دل نے جو عمر بھر کمائی ہے
وہ دکھن دل سے جائے گی کب تک
جون ایلیا
خون تھوکے گی زندگی کب تک
یاد آئے گی اب تری کب تک
جون ایلیا
یہ ہے تعمیر دنیا کا زمانہ
حویلی دل کی ڈھائی جا رہی ہے
جون ایلیا
Love Poetry In Urdu with HD Images
عذاب ہجر بڑھا لوں اگر اجازت ہو
اک اور زخم کھا لوں گراجازت ہو
جون ایلیا
ہم ترا ہجر منانے کے لیے نکلے ہیں
شہر میں آگ لگانے کے لیے نکلے ہیں
جون ایلیا
وہ بات جس کا گلہ تک نہیں مجھے پر ہے
کہ میری چاہ نہیں تھی مری ضرورت تھی
جون ایلیا
حال یہ ہے کہ اپنی حالت پر
غور کرنے سے بچ رہا ہوں میں
جون ایلیا
کتنے عیش اڑاتے ہوں گے کتنے اتراتے ہونگے
جانے کیسے لوگ وہ ہونگے جو اس کو بھاتے ہونگے
جون ایلیا
How to download Poetry Images?
Thanks for visiting our site. If you are using mobile and want to download Love Poetry In Urdu Image then click and hold on your favorite image and then click on "save image as". If you are using Computer then right click on your favorite image and click on "save image as" the image will be download Thanks.
Thanks for visiting our website for more poetry updates keep visiting Poetryurdu.pk




















